ابنا: وہائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ایران کے تعلق سے ہنگامی قومی صورت حال جو مارچ 1995 میں شروع ہوئي تھی مزید ایک سال کے لئے بڑھائي جارہی ہے۔امریکہ نے گزشتہ برسوں کے دوران سائنسی میدان خصوصا" ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی و پیش رفت کو روکنے کے لئے پاپندیاں وسیع تر کی ہیں جن میں ایران سے تیل کی خریداری، بینکاری سسٹم، مسافر طیاروں کے فاضل پرزہ جات کی فروخت اور دواؤں کی فروخت پر پابندیاں شامل ہیں۔امریکی حکام یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایران امریکہ کے لئے خطرہ ہے جبکہ یہ امریکی حکام ہیں جنہوں نے ہمیشہ ایران کے امور میں مداخلت کی ہے، اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور اس کے لئے سیکورٹی کے خطرات بھی پیدا کئے ہیں۔امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی ایران کے خلاف پابندیوں میں مزید توسیع کرکے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو روکنا چاہا تھا لیکن وہ ناکام رہے تھے۔.........../242
13 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399865
امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف دشمنانہ روش جاری رکھتے ہوئے بعض پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔